گورنمنٹ صادق ڈین ماڈل ہائی سکول بہاولپور میں قائد اعظم ڈے منایا گیا

بہاول پور : محکمہ تعلیم سکولز ضلع بہاولپور کے زیر اہتمام گورنمنٹ صادق ڈین ماڈل ہائی سکول بہاولپور میں قائد اعظم ڈے منایا گیا۔

تقریب سے ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر، ڈی ای او سیکنڈری رانا غلام نبی، ڈپٹی ہیدماسٹر ایس ڈی ہائی سکول شاہد جمیل و دیگر مقررین نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے احسانات اور خدمات کو سراہا اور ان کے فرمودات پر عمل کرنے کا عہد کیا۔

قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک مظبوط اسلامی مملکت بنانے کیلئے اساتذہ کرام اپنا مثالی کردار خوش اسلوبی کے ساتھ نبھائیں۔