گورنمنٹ ہائی سکول کنڈن سیان کے اساتذہ تنخواہ کی عدم ادائیگی پر عید کی خوشیوں سے محروم رہے
Posted on August 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈسکہ : گورنمنٹ ہائی سکول کنڈن سیان کے اساتذہ تنخواہ کی عدم ادائیگی پر عید کی خوشیوں سے محروم رہے بااختیار ای ڈی او کا عملہ کر پشن میں اپنا کو ئی ثانی نہیں رکھتا تفصیلات کے مطابق مرکز بمبانوالہ کے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کنڈن سیان کے تقریبا 22 کے قریب اساتذہ ابھی تک مارچ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ای ڈی او آفس اور اکائونٹس آفس میں تعینات بااختیار کلرک بادشاہ 5 ماہ گذرنے کے باوجود ابھی تک لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں رشوت اور تنخواہوں سے کٹوتی ان کا وطیرہ بن چکا ہے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کنڈن سیان کے اساتذہ کی رواں سال ماہ فروری اور مارچ کی تنخوا ہیں۔
ای ڈی او آفس اوراکائونٹس آفس کے عملہ کی ملی بھگت سے روک دی گئیں تھیںجو 2 ماہ بعد 11 سو رو پے فی ٹیچر تنخواہ سے کٹوتی کر کے فروری کی تنخواہ تو ادا کر دی گئی لیکن 5ماہ گذرنے کے باوجودعید سعید کے موقع پر بھی مار چ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی جس سے گورنمنٹ ہائی سکول کے اساتذہ کی عید پھیکی اور فاقوں کی نذر ہو گئی متاثرہ اساتذہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔