گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چھت سے محروم، شدید گرمی اور بارش میں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا
Posted on October 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چھت سے محروم ، شدید گرمی اور بارش میں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ اعلی حکام سے فوری چھت ڈلوانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گرنمنٹ بوائز پرائمری سکول گرین کوٹ میں بچوں کے تعداد بڑھنے پر اساتذاہ کی طرف سے اپنی مددآ کے تحت بنائی گئی عمارت عرصہ داراز سے چھت سے محروم ہے۔
بچوں کو شدید گرمی اور بارش کے موسم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے موسم زیادہ خراب ہونے پر اساتذاہ بچوں کو چھٹی دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق جس طرح اساتذہ دل جمی کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں محکمہ بھی ذمہ داری اور علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ذمہ داریوں کو نبھائے۔
اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری سلمان حنیف خاں، ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری و ای ڈی او ایجوکیشن سے آپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی عمارت پر فوری چھت ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com