راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داؤد آرائیں نے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کی جس میں چیئرمین ایف بی آر سمیت بورڈ کے تمام ممبران کے علاوہ مختلف چیمبرز کے صدور بھی موجود تھے۔
اجلاس میں بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا اور تمام شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ حکومت ریونیو کو بڑھانے کے لئے ٹیکس ریٹ کو کم کرے تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ تمام فنڈز کو انفراسٹرکچر کی تعمیر پر صرف نہ کیا جائے بلکہ 50 فیصد فنڈز کو ایسے منصوبوں پر خرچ کیا جائے جس سے ریونیو بھی اکٹھا ہوتا رہے۔