نعمت علی رندھاوا کے قتل کیخلاف وکلا کا دوسرے روز بھی عدالتی بائیکاٹ

Court Boycott

Court Boycott

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن لائزونگ سندھ کے نائب صدر نعمت علی رندھاوا ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا نے دوسرے دن بھی عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا۔

مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائیلین کو مشکلات کا سامنا ہے، کراچی میں گذشتہ روز قتل کئے جانے والے سینئر وکیل نعمت علی رندھاوا کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلا نے دوسرے دن بھی سٹی کورٹ، ملیر کورٹ، انسداد دہشت گردی کو رٹس اور دیگر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

وکلا کے بائیکاٹ کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی۔ سماعت نہ ہونے سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ججز فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت اپنے چیمبرز میں کر رہے ہیں۔