نعمت اللہ خان نے پرویز مشرف کیخلاف اعتراض داخل کر دیئے

Naimatullah Musharraf

Naimatullah Musharraf

کراچی(جیوڈیسک)کراچی این اے250 سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اعتراض داخل کر دئے گئے ہیں،یہ اعتراض سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے داخل کرایا۔

نعمت اللہ خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشرف نے2بارآئین توڑا،انھیں نا اہل قرار دیا جائے۔سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ خود بھی این اے 250 سے امیدوار ہیں۔