فضل الرحمن کا شہباز شریف کو فون، ختم نبوت کاحلف نامہ ختم کرنے پر اظہار تشویش

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیراعلی پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے کانوٹس لے لیاہے اورجمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن کو اس معاملے کو نمٹانے کی یقینی دہانی کرا دی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا تھا اور بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے پرتشویش ظاہر کی تھی۔ میاں شہباز شریف نے توجہ دلانے پر مولانا فضل الرحمن سے اظہار تشکر کیا اوربتایا کہ انہوں نے صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔