پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت اور طالبان کے درمیاں مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ نوشہرہ میں ذرائع سے ٹیلی فون پر گفت گو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان اس خطے میں شدت پسندی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے سنجیدہ جدوجہد میں مصروف ہیں۔
بہت جلد عوام کے سامنے سارے حقائق آجائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان اور طالبان کے درمیاں شکوک و شبہات پیدا کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں، پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس خطے کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے۔ بہت جلد عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔