ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اب تک نہ کسی نے ان کے بیٹے کے اغوا کی ذمے داری قبول کی نہ ہی کوئی رابطہ ہوا۔جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کہتے ہیں علی حیدر گیلانی سمیت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
ملتان میں پیپلزپارٹی کے اہنماسید یوسف رضا گیلانی سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گیلانی ہاوس ملتان پہنچے اور سابق وزیراعظم سے ان کے مغوی بیٹے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کی جائے گی۔ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔