فضل الرحمان کی نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

Fazlur Rehman Nawaz Sharif

Fazlur Rehman Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کو28فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،جو قبول کر لی گئی۔

مولانا فضل الرحمان دیگر راہنماں جن میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا محمد امجد اور حافظ ریاض درانی کیساتھ محمد نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچے،مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف،اپوزیشن لیڈر چودھری نثار،سینیٹراسحاق ڈاراور اقبال ظفر جھگڑا بھی موجودتھے،مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو 28 فروری کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

جو قبول کر لی گئی،محمدنواز شریف نے چودھری نثار ، راجہ ظفرالحق اور اقبال ظفر جھگڑا کانام اے پی سی میں شرکت کیلئے دیدیا ہے ،ملاقات میں آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی اتحاد بنانے کی تجویز پر بھی غور کیاگیا۔