نوشہرہ (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنے کا خواب پورا نہیں ہو گا، مخالفین ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اسی لئے ضمنی انتخابات میں اتحادبنانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو میں پرویزخٹک نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا اقتدار میں آنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔
فضل الرحمان قوم کو بتائیں انہوں نے اتنی جائیداد اور گاڑیاں کیسے بنائیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے خلاف سیکڑوں درخواستیں ملی ہیں جواحتساب کمیشن کے حوالے کی جائیں گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اسی لئے ضمنی انتخاب میں اتحاد بنانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔