اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور علامہ ساجد علی نقوی نے ملی یکجہتی کونسل کوفعال کرنے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملت جعفریہ کے قائد علامہ ساجد علی نقوی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے فیصلہ کیا کہ ملی یکجہتی کونسل کوفعال بنایا جائے گاجبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں آئندہ عام انتخابات میں مختلف نشستوں پر تعاون کیا جائے گا۔