فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات اگست میں کرانے کا مطالبہ

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف الکیشن کمیشن سے ضمنی انتخابات اگست میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات جولائی کے بجائے اگست میں کرائے جائیں اگر رمضان میں انتخابات کرائے گئے تو ٹرن آٹ بہت کم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے بھی لوگوں کو مسائل درپیش ہیں۔ مسلم لیگ ن سے مذکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے اپنی ترجیحات مسلم لیگ(ن)کے سامنے رکھی ہیں، لیکن کوئی کمیٹی یا وزارت نہیں مانگی۔