گریڈ اسٹیشن مصطفی آباد کی من مانیاں عروج پر، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی طرف سے احتجاج
Posted on March 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: گریڈ اسٹیشن مصطفی آباد کی من مانیاں عروج پر، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی طرف سے احتجاج، نا اہل عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ اسٹیشن مصطفی آباد کے عملہ کی من مانیاں عروج پکڑ گئی، سائلین سے بد تمیزی سے پیش آنا اور فون کا رسیور اٹھا کر سائڈ پر رکھنا معمول بنا لیا گیا، بغیر شیڈول بجلی بند کر دی جاتی ہے۔
جبکہ بجلی کی بندش کے سلسلہ میں جب صارفین معلوم کرنے کیلئے گریڈ اسٹیشن فون کرتے ہیں تو ڈیوٹی پر معمور افراد فون کا رسیور اٹھا کر سائڈ پر رکھ دیتے ہیں، جبکہ موبائل پر فون کرنے والے افراد کے ساتھ بد تمیز ی کی جاتی ہے۔
انچارج گریڈ اسٹیشن مصطفی آباد محمد علی اکثرحاضری لگا کر اپنے ذاتی کاموں میں مشغول ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com