کیپ ٹائون (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ نے مصباح الحق کو بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ پروٹیز بالرز نے مصباح کو جلد آﺅٹ کر لیا تو سمجھیں آدھا میچ ہاتھ میں آ جائے گا۔
گریم سمتھ نے ٹیم کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق جنوبی افریقہ کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان نے آئی سی سی کیلئے لکھے گئے کالم میں کہنا تھا کہ مصباح الحق پاکستان کے سب سے ان فارم بیٹسمین ہیں۔ اگر انہیں جلد آﺅٹ کر لیا تو میچ جنوبی افریقہ کے ہاتھ میں آ جائے گا۔
گریم سمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن بھی خطرناک ہے۔ صہیب مقصود اور عمر اکمل نے کسی نہ کسی میچ میں رنز کر رکھے ہیں۔ محمد عرفان کے بارے میں گریم سمتھ کا کہنا تھا کہ 2013ء میں عرفان نے انہیں ایک سپیل کروایا تھا جسے وہ زندگی کا سب سے تیز ترین سپیل سمجھتے ہیں۔ واضع رہے کہ ورلڈ کپ مقابلے میں سات مارچ کو جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل آ رہی ہیں۔