شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) شیخوپورہ میں دیواروں سے ہر طرح کے پوسٹر اور بینر زوغیرہ ہٹا کر شہر کو صاف ستھرا کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈی سی شیخوپورہ کی رہنمائی میں اے ڈی سی رائو امتیاز اکبر نے کی۔
اس موقع پر اے سی شیخوپورہ ضلعی انتطامیہ اور ایم سی کے ارکان بھی موجود تھے۔ رائو امتیاز اکبر نے ہدایت جاری کہ حکومت پنجاب کے بنائے گئے وال چاکنگ کے ایکٹ کی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی جائے اوراس حوالے سے سب سے پہلے شہری دیواروں سے تمام سیاسی اور مذہبی وال چاکنگ کو مٹایا جائے گا۔
علاوہ ازیں قوانین کی روشنی میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا کر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بغیر اجازت کے عوامی مقامات پر بھی وال چاکنگ یابینر آویزاں کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔