چنے اور دال کی ہول سیل قیمت میں ایک سے چھہ روپے کی کمی

Gram

Gram

کراچی (جیوڈیسک) رمضان المبارک میں جہاں مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں ہول سیل مارکیٹ میں مختلف قسم کی دال اور چنا 1 سے 6 روپے فی کلو سستے ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل سطح پر گزشتہ چند دنوں کے دوران سفید چنے کی قیمت 6 روپے کم ہوکر 66 روپے کلو ہوگئی ہے۔

جبکہ کالے چنا بھی 2 روپے سستا ہوکر 53 روپے کلو ہو گیا ہے۔ دوسری طرف دال چنے کی قیمت بھی 2 روپے کمی کے بعد 6 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری طرف مسور کی دال اور ثابت مسور کی قیمت 1 روپے کمی سے بلترتیب 92 روپے کلو اور 80 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ملکی اور عالمی سطح پر دالوں کی فصل بہتر ہوئی ہے لہذا اس کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ہول سیل قیمتوں میں کمی کا اثر ابھی تک ریٹیل سطح پر نہیں آیا ہے۔