ویانا(جیوڈیسک)گریمی ایوارڈ یافتہ آسٹرین ڈی جے پیٹر 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔گریمی ایوارڈ یافتہ آسٹرین ڈی جے پیٹر راہوفر 48 سال کی عمر میں برین ٹیومر کے باعث نیویارک میں انتقال کر گئے ہیں۔ راہوفر کو بین الاقوامی طور پر کلب 69 کے نام سے پہچانا جاتا تھا اور 1990 کی دہائی کے اوائل سے نیویارک میں مقیم تھے۔
سال 2000 میں اس نے اپنی ری مکس چیئر کی بیلیف کی وجہ سے نامور گریمی ایوارڈ جیتا۔ اس نے میڈونا، برٹنی سپیئر اور ریحانہ کے گائے ہوئے گیتوں پر بھی از سر نو کام کیا۔ اس کے فیس بک پر اس کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کو اپنے آبائی شہر ویانا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ اس کے منیجر نے اپریل کے وسط میں اس کی حالت بارے عوام کو آگاہ کیا تھا۔