عظیم الشان محفل عشق مصطفی آج ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں منعقد ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن عروج ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آج) مورخہ 5 جون 2014ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء ڈرگ روڈ فیصل کینٹ نزد اقبال کلینک پر منعقد ہوگا جس میں حضرت سید مظفر حسین شاہ خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تقریب کی صدارت علامہ سید مسعود شاہ قادری ترمذی کرینگے رونق محفل سربراہ انجمن نواجوانان اسلام طارق محبوب ہونگے تقریب میں ملک کے ممتاز و معروف ثناء خوان الحاج سید فصیح الدین سہروردی ،فیسروز الدین سہروردی،الحاج سید فرقان قادری،الحاج محمد ساجد قادری، محمد رضوان قادری، حافظ فضل عظیم، اور عبید شاہد بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔