جدہ (جیوڈیسک) سعودی علمائے کرام نے مسجد حرام میں عبادت کے دوران تصاویر کھنچوانے کو شرعاً حرام قرار دے دیا۔
مسجد حرام میں منعقدہ ایک سیمینار کے بعد سرکردہ علمائے کرام کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ دنیاوی مقاصد یا تفریحی مشاغل کے لئے مساجد کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔
مساجد کو عبادت کے سواء کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال کرنا شرعاً حرام ہے۔ فتویٰ کے مطابق مسجد کی راہداریوں پر بیٹھنا، کھانے پینے کی اشیاء اندر لانا اور خواتین کا مردوں اور مردوں کا خواتین کے لئے مختص مقامات پر بیٹھنا بھی غیرشرعی افعال ہیں۔