نیو یارک (جیوڈیسک) جاپان کے کی نشیکوری گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ایشیائی بن گئے جب انہوں نے رینکنگ کے حساب سے دنیا کے بہترین ٹینس کھلاڑی نوان جوکووچ کو 6-4,1-6, 7-6(4), 6-3 سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔ میچ کے بعد انٹرویو میں ان کا کہنا تھا ‘یہ کمال کا احساس ہے، دنیا کے نمبر ون کھلاڑی کو ہرانا واقعی کمال کا احساس ہے’ چوبیس سالہ نشیکوری کا کہنا تھا کہ انہیں لمبے میچز کھیلنے میں مزہ آتا ہے جبکہ ان کے کوچ مائیکل چینگ جو کہ خود 1989 کے فرنچ اوپن جیت چکے ہیں، ان کے کھیل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اور میرے کوچز بہت محنت کرتے ہیں اور اسی کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔ نشیکوری کا پیر کے روز ٹائٹل کے لیے راجر فیڈرر یا مارن کیلک کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔