لندن (جیوڈیسک)گراس کورٹ پر کھیلا جانے والا واحد گرینڈ سلام ومبلڈن لندن کے مشہور زمان آل انگلینڈ کلب میں آج سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز ہیں۔ تھرڈ سیڈڈ راجر فیڈرر ڈراز کے مطابق رافیل نڈال اور اینڈی مرے کے ہی گروپ میں ہیں۔
راجر فیڈرر ومبلڈن میں اپنا ابتدائی میچ رومانیہ کے وکٹر وہیسکو کیساتھ کھیلے گا۔ رافیل نڈال سے ان کا ممکنہ مقابلہ کوارٹرز فائنل میں ہوگا۔ راجر فیڈرر اس سال یہ ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اگر وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ گرینڈ سلام کے کامیاب ترین کھلاڑی بن جائیں گے