گراں فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ذخیرہ اندزوں کو نشان عبرت بنایا جائے: راشدہ یعقوب شیخ

Lahore

Lahore

لاہور: پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ذخیرہ اندزوں کو نشان عبرت بنایاجائے،میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق ماہ رمضان میں لگائے گئے سستے بازاروں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ماہ رمضان میں عوام سستی اورمیعاری اشیاء صرف فروخت کرنے کے لئے یہ بازارلگائے ہیں۔

ان بازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے جو دکاندار حکومتی ہدایات پرعمل نہیں کررہے ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ،ایسے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،گراں فروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ،کارکنان سستے بازاروںکادورہ کریں اور اپنی رپورٹ سے مجھے آگاہ کریں،سستے بازاروںمیں آنے والے خریداروں سے ان بازاروں کے بارے رائے معلوم کی جائے اور ان سے پوچھا کہ انہیں کیا شکایات ہے،ان کی یہ شکایات دورکرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ، جن سرکاری ملازمین کی ان بازاروں میں ڈیوتی لگائی گئی ہے وہ گھروں میں بیٹھنے کے بجائے ان بازاروں کا دوہ کریں۔