نانا سے بھتہ لینے والے کو عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنا دی

Anti-Terrorism Court

Anti-Terrorism Court

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے نانا سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزموں کو سزا سنادی۔ کراچی میں نانا سے بھتہ وصول کرنے والے نواسے اور اس کے ساتھی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی۔

ملزم مصور پر الزام ہے کہ اس نے 2011 میں اپنے ساتھی ملزم ارسلان کے ساتھ مل کر اپنے نانا سے 50 ہزار بھتہ وصول کیا، ملزم ارسلان بھتہ لینے گیا تو موقع پر پکڑا گیا جس کی نشاندہی پر نواسے مصور کو گرفتار کیا گیا۔

تیموریہ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد انسداد دہشگردی کی عدالت نے ملزمان کو 5 پانچ سال کی سزا سنا دی۔