کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ممنون حسین ملک میں نئے رفیق تارڑ بننے جا رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان تیس جولائی کو اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ کراچی میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صدر نہیں بلکہ جی حضوری کرنے والا شخص چاہیے۔
ایوان صدر کا ریموٹ کنٹرول انہی کے ہاتھ میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے یکطرفہ فیصلے کے باعث صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ سندھ اسمبلی میں پارٹی ارکان تیس جولائی کو اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے۔