اسلام آباد (جیوڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ صبح سویرے چکنائی کے بغیر دودھ اور دلیا کا ناشتہ کرنے سے نہ صرف بھوک مٹتی اورپیٹ بھرتا ہے بلکہ اس سے موٹاپا اور دل کی بیماریوں کاخطرہ کم ہوجاتا ہے۔
غذائیت سے متعلق برطانوی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق دلیا موٹاپا کم کرنے ‘ معیاری غذایت، دوران خون اور جسم کے دوسرے اجزاء کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا کہ دلیہ کے استعمال سے کولیسٹرول بیوپروٹین کولیسٹرول میں بالترتیب 2 سے 19 فیصد اور 4 سے 23 فیصد کمی کی جاسکتی ہے جن لوگوں میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ان میں دلیہ کے استعمال کے واضح اثرات مشاہدہ کیے جاسکتے ہیں۔ برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طبی ماہر نے کہا ہے کہ 60 گرام دلیہ کھانے سے کولیسٹرول کی سطحی میں کمی ہوسکتی ہے۔