عظیم محسنوں کی یاد میں پاسبان ایوارڈ شو 2015ء کی تقریب 2 مارچ TMA ہال کھاریاں میں منعقد ہوگی

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے ) مختلف شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے عظیم محسنوں کی یاد میں پا سبان ایوارڈ شو 2015ء کی تقریب 23 مارچ بروز سوموار سہ پہر تین بجے TMA ہال کھاریاں میں منعقد ہو گی۔ صدر محفل محترمہ ڈاکٹر افشاں ر باب سید اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں جبکہ مہمان خصوصی ایدھی آف لالہ موسٰی شیخ طارق محمود ہوں گے۔ پروگرام کے چیف آر گنائزر عز یزالرحمان مجاہد چیف ایڈ یٹر ہفت روزہ پاسبان اور عبدالعزیز گوندل ریذیڈینٹ روز نامہ آئینہ انقلاب کھاریاں جبکہ چیف کوآرڈینیٹر اعجاز مرزا ہوں گے۔

دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر چو ہدری عرفان احمد صفی ، حاجی محمد اسلم خان پاکستان مسلم لیگ ن ، ملک شبیر حسین ملک برادرز الیکٹرانکس کھار یاں ، چوہدری شوکت علی صدر مرکزی انجمن تاجران کھاریاں ، ڈاکٹر محمد ادریس اعوان چئیرمین ہاشم ویلفیئر ہسپتال پنڈی ہاشم ، چوہدری امجد کلیر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ہوں گے۔

آرگنائزنگ کمیٹی میں ندیم گیلانی ، سید تنویر نقوی ، محترمہ فوزیہ سجاد ایف ایم 105، چوہدری شمیم احمد کوٹلی بجاڑ ، حضر حیات اعوان پنڈی ہاشم ، ملک عاشق حسین اعوان مینجر یوبی ایل شوریاں ،دائود احمد بٹ گلیانہ ، اظہر بھٹی گلیانہ ، عمر فاروق اعوان ملکہ ، مبشر قیوم ملکہ اور یاسر بٹ بھدر شامل ہیں۔