نیو یارک (جیوڈیسک) باکسنگ کے عظیم باکسر پاکستانی نژاد عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 7 مئی کو لاس اینجلس میں ہونے والا عظیم مقابلہ جیت لیں گے جبکہ ان کے حریف باکسر کینیلو نے بھی اپنی جیت کا دعویٰ کیا ، دونوں حریف باکسر نیو یارک میں پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے ۔
پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان کے حریف باکسر کینیلو کی پریس کانفرنس میں 7 مئی کو ہونے والے عظیم مقابلے میں دونوں نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے ہیں ۔
دوسری طرف پوپ فرانسس نے دونوں باکسرز کو امن کا سفیر قرار دیدیا ۔ پاکستانی نژاد باکسرعامر خان 7 مئی کو لاس اینجلس میں حریف باکسر کینیلو سے مقابلہ جیتنے کیلئے پرامید ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ پوری تیاری سے رنگ میں اتریں گے ۔