لاہور(جیوڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہارکے باوجود نوجوانوں کا جوش دیکھ کربہت خوشی ہوئی،اپنے ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے سر براہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کے شکرگزارہیں،ان کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی،انتخابات میں ہارجیت ہوتی ہے۔
لوگوں میں سیاسی شعوربڑھا ہے جو حوصلہ افزا بات ہے۔پہلے کبھی اتنی بڑی تعداد میں خواتین ووٹ دینے کے لیے نہیں نکلیں،ہماری خواتین بھی نیاپاکستان بنانے میں کردار ادا کررہی ہیں۔
ہم جمہوریت کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں،اتنے بڑے ٹرن آوٹ پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انتخابات میں دھاندلی پر افسوس ہوا،نوجوانوں کا جنون دیکھ کرہار کی تکلیف دورہوگئی،بہت زبردست جمہوری عمل ہوا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹرن آوٹ ہوا۔