یونان (جیوڈیسک) یونان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے مطابق دو کشتیوں کے ڈوبنے کی اطلاع کے بعد سمندر سے انھوں نے بیالیس افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں 16 خواتین، 11 بچے بھی شامل تھے۔
انھوں نے 26 افراد کو بچا لیا ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لکڑی کی کشتیوں پر کتنے مسافر سوار تھے، تاہم سمندر میں تلاش کا کام جاری ہے۔
ترکی اور یونان کے درمیان سمندر کو چھوٹی کشتیوں میں عبور کرنے کی کوشش میں اب تک سات سو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔