یونان اور چین میں 4.6 ملین ڈالر کے ایک درجن سے زائد معاہدوں‌ پر دستخط

Greece,China

Greece,China

ایتھنز (جیوڈیسک) یونان اور چین نے گزشتہ روز چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کے تین روزہ سرکاری دورہ شروع کرنے کے موقع پر 4.6 ملین ڈالر (3.4بلین یورو) مالیت کے ایک درجن سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

یونان کے وزیراعظم انتونس سمراس نے لی کی کیانگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونان یورپ میں چین کا گیٹ وے بن گیا ہے ، اس کے علاوہ وہ یورپی تجارتی راہداری کا آغاز بھی بن چکا ہے۔ سمراس نے کہاکہ ایتھنز چین کو یورپ کے اور زیادہ قریب لانا چاہتا ہے۔

جن معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ان میں چینی شپ یارڈز میں یونان کی ملکیت کم ازکم 10 جہازوں کی تیاری کے لئے کئی ارب ڈالر مالیت کے چینی بنک قرضے دینا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ شمسی توانائی کے پارکوں اور ماربل گیرینائٹ اور زیتون کے تیل سے متعلق تجارتی معاہدے بھی شامل ہیں ۔