ایتھنز (جیوڈیسک) یونانی پارلیمنٹ نے ایک اور متنازعہ بل منظور کر لیا ہے جسکے تحت ہزاروں سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا۔ بل کے خلاف ہزاروں لوگوں نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔
معاشی بحران کے شکار یونان میں نئے قانون کے تحت تقریبا چار ہزار سے زائد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی جبکہ رواں برس کے اختتام تک مزید پچیس ہزار ملازمین کو خصوصی پول میں ڈالا گیا غالب امکان یہ ہے کہ ان ملازموں کو بھی آخر کار نکال دیا جائے گا۔