ایتھنز (جیوڈیسک) یونان کے شہر ایتھنز میں مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں کسانوں نے وزارت زراعت کی عمارت پر دھاوا بول دیا، پولیس نے لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو بھگا دیا۔
سینکڑوں کسان مظاہرین نے پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا، احتجاج کے دوران مظاہرین وزارت زراعت کی عمارت پر ٹوٹ پڑے، پولیس نے مظاہرین کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی جس پر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کر کے عمارت کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس نے مطاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعما ل کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا۔