یونان مالی بحران پر یورو زون ممالک کے سربراہوں کا ہنگامی اجلاس

Meeting

Meeting

یونان (جیوڈیسک) یونان کے مالی بحران پر یورو زون ممالک کے سربراہوں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یونانی وزیر اعظم نے مزید قرض حاصل کرنے کیلئے نئی تجاویز پیش کیں۔

ذرائع کے مطابق یونانی وزیر اعظم سیپراس ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں قرضوں کی معافی کا اختیار ہو۔ ماہرین کے مطابق اگر یونان کو چند دن میں رقم نہ ملی تو بینکوں میں کیش ختم ہو جائے گا اور ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فرانس ہر ممکن کوشش کرے گا کہ یونان یورو زون سے باہر نہ ہو کیونکہ یہ نہایت خطرناک ہو گا۔

مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسکیٹ نے کہا ہے کہ یونان کی جانب سے کوئی ٹھوس تجویز نہیں دی گئی۔ دوسری جانب ریاست آئیوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا یورپی یونین کو بحران کا حل ڈھونڈنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے یونان کے مالی بحران کو ایک المیہ قرار دے دیا۔