یونان: حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

Protest

Protest

ایتھنز (جیوڈیسک) چالیس ہزار سے زائد لوگوں نے دار الحکومت میں طلبا کی بغاوت کی 41 ویں سالگرہ کو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بدل دیا۔

انہوں نے حکومت کی بچت مہم، آئی ایم ایف اور یورپی یونین سے قرض لینے کے لئے ہزاروں نوکریوں کے خاتمے کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے یونان کے پرچم ہاتھوں میں لئے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور پولیس کے روکنے پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں پولیس نے آنو گیس پھینکی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔