یونان : حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں افراد کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

Greece Protest

Greece Protest

ایتھنز (جیوڈیسک) مالی بحران کے شکار یونان میں حکومت کی معاشی پالیسی کے خلاف ہزاروں لوگوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے حکومت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ احتجاج کی کال سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دی گئی تھی۔

حکومت نے یورپی یونین سے قرض کی قسط لینے کے لئے حال ہی میں ٹیکسوں میں اضافہ اور پنشن میں کمی کی ہے۔