یونان میں شدید برفباری، سیاحوں کی تعداد موسم انجوائے کرنے گھروں سے نکل آئی

Greece Heavy Snow

Greece Heavy Snow

ایتھنز (جیوڈیسک) یونان میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، سیاحوں کی بڑی تعداد موسم انجوائے کرنے گھروں سے باہر نکل آئی۔

دارالحکومت ایتھنز میں برفباری کے باعث سڑکیں، درخت اور گھروں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ چکا ہے۔

امدادی کارکن سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ برف کے باعث ٹریفک کی روانی تو برقرار نا رہ سکی تاہم بچوں اوربڑوں نے برف میں کھیل کود کرکے موسم انجوائے کیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سردی کی شدت آئندہ چند دن تک برقرار رہے گی۔