یونان (جیوڈیسک) یونانی جزیرے لیس بوس میں غیر قانونی تارکین وطن اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی آج دوسرے روز بھی جاری رہی۔ تین ہزار سے زائد تارکین وطن رجسٹریشن کا عمل طویل ہونے کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں اور ایتھنز جانے والے جہاز میں چڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یونانی حکومت کی طرف سے صرف 2 جہاز جزیرے پر پہنچائے گئے ہیں جبکہ تارکین وطن کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لیس بوس کی مقامی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لیس بوس کے میئر نے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر صورتحال سے نمٹنے کے لیے جلد کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو وہ 20 ستمبر کو ہونے وا لے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیں گے۔