یونان (جیوڈیسک) میں میونسپل اور پولیس ملازمین نے روزگار سے ممکنہ محرومی پر اشکبار آنکھوں اور افسردہ چہروں کے ساتھ احتجاج کیا۔
یونان حکام کی جانب سے میونسپل ملازمین کو برطرف کیے جانے کے امکان کے پیشِ نظر مظاہرین انکھوں میں نمی اور چہرے پر افسردگی لیے سراپا احتجاج ہیں۔
قرض نادہندگی اور آئی یم ایف کی شرائط کے سبب یونانی حکومت ملازمین کو برطرف کرنے پر مجبور ہے۔ یونان کے تاریخی کلافتھ مونس آسکوائر پر مظاہرین نے مناسب اقدامات نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔