یونان: پاکستانی کی ہلاکت ،غیر قانونی تارکین وطن کی بھوک ہڑتال

Hunger Strike

Hunger Strike

ایتھنز (جیوڈیسک) یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے بنائے گئے مراکز میں ایک پاکستانی کی ہلاکت کے بعد وہاں موجود سینکڑوں افراد نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

نسلی امتیاز کے خاتمے کی ایک یونانی تنظیم کیرفا کے مطابق ان مراکز میں گنجائش سے زیادہ افراد کو رکھا گیا ہے اور یہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کیرفا کے مطابق چھ نومبر کوحکام کی لا پرواہی کی وجہ سے ایک پاکستانی انتقال کر گیا تھا۔

محمد اشفاق کو سانس کے عارضے کے شدید مسائل کا سامنا تھا۔ شام اور افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک میں تنازعات کی وجہ سے یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے۔