یونان: پنشن میں ممکنہ کمی کیخلاف ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

Greece

Greece

ایتھنز (جیوڈیسک) یونان میں پنشن میں ممکنہ کمی کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آ گئے۔
دارالحکومت ایتھنز میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں ملازمین شریک ہوئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پنشنرز کی زندگی عذاب بن گئی اور وہ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔