یونان: 2 سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ

Parliament Demonstrating

Parliament Demonstrating

یونان (جیوڈیسک) یونان میں سیاسی جماعت گولڈن ڈان کے سربراہ سمیت دو رہنماؤں کو جیل بھیجنے کیخلاف ہزاروں پارٹی کارکنوں نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔

یونان میں رواں سال ستمبر میں نسل پرست گولڈن ڈان پارٹی کے سربراہ نکولس میحلیاکوس اور دو رہنماؤں کو کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ہزاروں افراد نے دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا اور حکومت سے رہنماؤں کی رہائی کا مطا لبہ کیا۔

ایتھنز میں پولیس کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوئی