بارسلونا (جیوڈیسک) اسپین کے صوبہ ویلنسیا اوریونان کے سائوتھ آگیعن ریجن کی حکومت کے درمیان ایک ہزار مہاجرین کو یونان سے ویلنسیا منتقل کرنے کے معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔
یہ منتقلی یورپی یونین کے مہاجرین کی تقسیم کے پروگرام کے علاوہ ہے ۔ یہ پروگرام سست روی کاشکار ہے۔
یونان کے جزیروں پر مہاجرین کی مجموعی تعداد گزشتہ سال 8 لاکھ تھی جبکہ رواں سال یہ تعداد یومیہ 4 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔
مہاجرین کو یونانی جزیرہ لیروس سے اسپین منتقل کیا جائے گا۔ دونوں حکومتوں کے مطابق مہاجرین کی منتقلی سے یہ پیغام عام ہوگا کہ مہاجرین یورپ کیلئے مسئلہ نہیں اوران کی آمدوتقسیم کے مسئلے کو تدبر اور فراست کے ساتھ نمٹایا جا سکتا ہے۔