پیرمحل: پیسوں کے لالچ میں سگے باپ اور سوتیلی ماں نے اپنی دس سالہ بیٹی کو پچاس سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کر دی رخصتی کے وقت پولیس کی کاروائی دلہا، دلہن، دلہن کاوالد اور دلہن کی سوتیلی والدہ کو حراست میں لے لیا۔
تفصیل کے مطابق نواحی بستی سی پلاٹ بلال کالونی کے رہائشی محمد حسین نے اپنی بیوی سے مل کر اپنی 10سالہ بیٹی اقرا بی بی کو 327گ ب کے رہائشی شوکت علی ولد محمد حسن کو مبینہ طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں فروخت کردی، 22-09-2015 کو حافظ مجاہد اقبال ولد اللہ دتہ امام وخطیب بلال مسجد سی پلاٹ بلال کالونی پیرمحل نے نکاح پڑھا اور محمد عارف نے نکاح کو رجسٹرار کیا۔
نکاح نامہ میں دلہا کی عمر 30سالہ اور دلہن کی عمر 18سالہ درج ہے آج رخصتی کی جارہی تھی اور پولیس نے عوام کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دلہا ،دلہن ، دلہن کاوالد اور دلہن کی سوتیلی والدہ کو حراست میں لے لیا پیرمحل پولیس نے دلہا اوردلہن کو عدالت میں پیش کر دیا۔