ایتھنز (جیوڈیسک) یونان کی پارلیمنٹ نے یورو زون کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دیدی بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پر بحث کے دوران یونان کی پارلیمان میں وزیر اغطم ایلکسس تسیپراس کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یونان کے وزیراغطم نے پارلیمان کے ارکین سے کہا ہے کہ وہ اصلاحاتی پیکج کے حق میں فیصلہ دیں آئی ایم ایف نے جو تجاویز دی تھیں ان میں سے ایک تھی کہ قرضوں کو معاف کر دیا جائے لیکن یورو زون نے اس تجویز کی مخالفت کی تھی۔
پارلیمان کے باہر بیل آؤٹ پیکج کی مخالفت کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جبکہ پولیس نے ان پر آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔