ایتھنز (جیوڈیسک) یوں تو آپ نے انسانی قد و قامت والے کئی روبوٹ دیکھے ہی ہونگے جو مختلف کام کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب تو جانوروں کی شکل کے روبوٹ بھی بننے لگے ہیں۔
جی ہاں یونانی سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ آکٹوپس تیار کیا ہے ، جو پانی میں تیرنے اور رینگنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی نامی ادارے کے تحت بنایا جانے والا یہ روبوٹ آکٹوپس آٹھ مصنوعی بازوؤں پر مشتمل ہے۔
جو صرف ایک سیکنڈ میں سات انچ تک پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹک آکٹوپس سمندر میں موجود مچھلیوں کی تعداد جاننے اور آبی ماحولیات کو جانچنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے۔