یونانی جنگجو ہرکولیس پر فلم کا پہلا ٹریلر جاری

Hercules The Thracian Wars

Hercules The Thracian Wars

لاس اینجلس (جیوڈیسک) قدیم یونانی جنگجو ہرکولیس پر بننے والی فلم ‘Hercules The Thracian Wars ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے سال پچیس جولائی کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

فلم کی کہانی ظالم بادشاہ سے نجات کے لئے یونانی عوام کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ طاقت اور شجاعت کیلئے مشہور ہرکولیس اس جدوجہد میں سب سے آگے ہوتا ہے۔ فلم میں قدیم یونانی معاشرے اور جنگی مناظر کی عکس بندی نہایت خوبصورتی سے کی گئی ہے۔

قدیم دیومالائی یونانی دیوتا ہرکولیس کو انسانی روپ میں دکھایا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار Dwayne Johnson نے ادا کیا ہے جبکہ جان ہرٹ اور I an McShane بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔