گوجرانوالہ (جیوڈیسک) جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پرنصب کرنے کیلئے ایف سیون جیٹ طیارہ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس طیارے کو نصب کرنے کے اخراجات بھی نجی رہائشی کالونی نے ادا کرنے تھے۔
ایف سیون طیارہ کو نصب کرنے کیلئے ریلوے اسٹیشن کے قریب گری بیلٹ پر فائونڈیشن تیار کر لی گئی ہے اور گزشتہ روز سرگودھا بیس سے جیٹ طیارہ گوجرانوالہ پہنچا دیا گیا ہے۔
دوٹرالروں پر لوڈ ہو کر آنے والے اس طیارے کو چند دن میں نصب کر دیا جائیگا جس کی تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔