ڈھاکہ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، گرین شرٹس آج اپنے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوں گے، آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کینگروز کیخلاف نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اْتریں گے، اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایونٹ میں اب پاکستان کیلئے ہرمیچ آخری مقابلہ ہے، کھلاڑیوں کو مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اْترنا ہوگا اور پچھلے میچوں سے کچھ مختلف کرکے دکھانا ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کہتے ہیں کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو آئندہ کے میچوں میں پرفارم کرنا ہوگا تاکہ بولنگ اپنا کام دکھاسکے۔ فاسٹ بولرشعیب اخترکہتے ہیں کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن باصلاحیت ہے لیکن کیا بیٹنگ سینس sense ہے؟ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کی خواتین سپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم دوسرا میچ ضرور جیتے گی۔