گرین ٹائون میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پولیس کی ہوائی فائرنگ

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف گرین ٹائون کے علاقے باگڑیاں کے رہائشی اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آ گئے۔ لاہور کے علاقے گرین ٹائون کے رہائشی دو روز سے بجلی کی بندش سے تنگ آکر سڑک پر آگئے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ واپڈا کے مقامی دفتر میں دو روز سے چکر لگا رہے ہیں۔

لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ احتجاج کا دائرہ وسیع ہوا تو ڈی سی او لاہور بھی مو قع پر پہنچ گئے اور کوشش کی کہ احتجاج کرنے والوں کی داد رسی ہو سکے۔ احتجاج کرنے والوں نے جب قانون ہاتھ میں لیا تو پولیس حرکت میں آئی اور چند افراد کو حراست میں لے لیا لیکن افسوس کہ علاقے سے منتخب رکن اسمبلی ملک وحید اور ضیعم حسن قاردی موقع پر نہ آئے اور نہ ان کی جانب سے کوئی کارکن۔